ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا میں 27دسمبر کو دوسرے مرحلے کے پنچایت انتخابات:123پنچایت، 1203نشستیں اور 3452امیدوار

اترکنڑا میں 27دسمبر کو دوسرے مرحلے کے پنچایت انتخابات:123پنچایت، 1203نشستیں اور 3452امیدوار

Sat, 26 Dec 2020 19:22:37    S.O. News Service

سرسی:26؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں 27دسمبر بروز اتوار کو گرام پنچایت کے دوسرے مرحلے میں 126گرام پنچایتوں کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ 77امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو  2حلقے خالی ہیں، اس طرح 1203نشستوں کے لئے 3452امیدوار میدان میں ہیں۔ کل 3.98لاکھ رائے دہندگان اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

سرسی، سداپور، یلاپور، منڈگوڈ ، ہلیال ، ڈانڈیلی اور جوئیڈا تعلقہ جات میں پنچایت الیکشن ہونگے جہاں 2،02،621مرد اور 1،94،155خواتین سمیت کل 3،98،780رائے دہندگان اپنے رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

سرسی تعلقہ: 32گرام پنچایتوں  کے 323میں سے 33بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ایک حلقے کے لئے کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہوا ہے۔ 289نشستوں کے لئے 857امیدوار میدان میں ہیں۔51681مرد اور 50178خواتین سمیت کل 101860ووٹرس اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔

سداپورتعلقہ:23گرام پنچایتوں کے 221میں سے 15بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تو 206نشستوں کے لئے 620امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔36403مرد اور 34972خواتین سمیت کل 71376رائے دہندگان اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

یلاپورتعلقہ: 15گرام پنچایتوں کے 158میں سے 12بلامقابلہ منتخب تو 146نشستوں کے لئے 416امیدوار ہیں ۔ 25457مرد اور 24782خواتین سمیت کل 50239ووٹرس  اپنے حق کا استعمال کریں گے۔

منڈگوڈ تعلقہ: 16گرام پنچایتوں کے 194میں سے 6بلا مقابلہ منتخب ۔ 188نشستوں کے لئے 527امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔یہاں 29888مرد اور 27913خواتین سمیت کل 57801ووٹرس ،ووٹ ڈالیں گے۔

ہلیالتعلقہ: 20گرام پنچایتوں کے 212میں سے 6بلا مقابلہ منتخب ہیں تو 206نشستوں کے لئے 500امیدوار میدان میں ہیں۔ 33970مرد اور 31347خواتین سمیت کل 65318رائے دہندگان  اپنی رائے دہی کے ذریعے امیدواروں کا انتخابا کریں گے۔

ڈانڈیلیتعلقہ: 4گرام پنچایتوں کے 37نشستوں کے لئے 111امیدوارمیدان میں ہیں تو 4983مرد اور 5040خواتین سمیت کل 10023ووٹرس ، اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

جوائیڈا تعلقہ :16گرام پنچایتوں کے 137میں سے 5بلا مقابلہ منتخب ہوئےہیں تو 131نشستوں میں سے 421امیدوار میدان میں ہیں۔ ایک حلقے کے لئے کوئی بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہونے نشست خالی ہے۔ 20239مرد اور 19923 خواتین سمیت کل 40163رائے دہندگان اپنے ووٹوں کا استعمال کریں گے۔

حساس اور شدید حساس :سرسی میں 31 حساس اور 26شدید حساس ،کل 163پولنگ بوتھ ہیں۔ سداپور میں 24حساس سمیت کل 125پولنگ بوتھ۔ یلاپور میں 14حساس اور 7شدید حساس سمیت کل 97پولنگ بوتھ۔ منڈگوڈ میں 12حساس اور 10شدید حساس سمیت 91پولنگ بوتھ۔ ہلیال میں 18حساس اور 12شدید حساس سمیت 104پولنگ بوتھ۔ ڈانڈیلی میں 1حساس اور 3شدید حساس سمیت کل 17پولنگ بوتھ اور جوئیڈا میں 9حساس اور 14شدید حساس سمیت 67پولنگ بوتھ کی نشان دہی کی گئی ہے۔ 3763سرکاری عملہ انتخابی انتظامات میں مصروف عمل ہے۔ پرامن انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پوری تیاریاں کئے جانے کی جانکاری دی گئی ہے۔


Share: